اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے پھروہ مذاکرات کرے، ہمارے خلاف جیوپالیٹکس ہورہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے،
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے پھروہ مذاکرات کرے، ہمارے خلاف جیوپالیٹکس ہورہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، تمام ادائیگیاں بروقت کریں گے، قرض ری شیڈول کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، اسٹیٹ بینک عالمی ادارے کا نہیں پاکستان کا بینک ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف جیوپالیٹکس ہورہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے، کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح ڈیفالٹ کی طرف لے جایا جائے،رٹ لگائی جارہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا لیکن پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اب تو ایم ڈی آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر خزانہ
انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے پھروہ مذاکرات کرے۔ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں جو ترامیم کی گئیں وہ ناقابل برداشت ہیں، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی ہیں لیکن ابھی مکمل نہیں ہوئیں، اسٹیٹ بینک پاکستان کا بینک ہے کسی عالمی ادارے کا بینک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کلب کے پاس قرض ری شیڈول کیلئے نہیں جائیں گے،ہماری اولین ترجیح جو ادائیگیاں کرنی ہیں وہ بروقت کر دی جائیں، بانڈز سمیت کوئی ادائیگی تاخیر کا شکار نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے جون تک بڑی خوشخبری ملے گی۔ دوسری جانب عید الاضحٰی کی آمد آمد،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق خوشخبری سنائی کہ عید قربان 29 جون کو متوقع ہے،سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ تنخواہیں جلد ادا کر دی جائیں۔ 23 جون کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق سیکرٹری خزانہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔