پاکستانی اداکارہ اور میزبان متھیرا نے پاکستانی شوبز کے حوالے سے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انڈسٹری فیک لوگوں کی ہے ان کے برے دنوں میں کچھ لوگوں نے ان کے فون نمبرز تک بلاک کر دیئے۔
سما کے پروگرام صبح کا سما مدیحہ کے ساتھ میں متھیرا اور ان کی بہن روز محمد مہمان بنیں۔ شو کے دوران متھیرا نے شوبز کے تاریک گوشوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انڈسٹری جھوٹے لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ اسی لیے ان کے یہاں بہت کم دوست ہیں ۔ متھیرا نے یہ بھی بتایا کہ اپنے عروج وزوال کا حوالے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے برے دنوں میں جب انہوں نے اپنے کام کے حوالے سے لوگوں سے بات کی تو بہت سے لوگوں نے ان کے نمبرز بلاک کردیئے ، اداکارہ نے کہا کہ ان لوگوں نے میرے نمبرز صرف اسی لیے بلاک کیے کہ میں نے ان سے کام مانگا کیونکہ میں نے گھر چلانا تھا۔
متھیرا نے کہا کہ آپکے برے دنوں میں لوگ آپکا ساتھ دینے کے بجائے آپ کا تماشہ بناتے ہیں۔ انہوں کا کہا کہ اللہ نے میرا ساتھ دیا پھر میں نے ٹریولنگ شروع کر دی۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جنہوں نے مجھے بلاک کیا وہ میرے اچھے دنوں میں مجھ سے رابطہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس، صندل خٹک کو گرفتار کر لیا گیا
متھیرا نے کہا کہ شوبز کے لوگ مصنوعی لوگ نے جن پراعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ یہ لوگ کہتے کچھ اور بولتے کچھ اوراورہوتا کچھ اور ہے۔