کراچی: سندھ اسمبلی کو بھی قبل از وقت تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی قیادت سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی۔
فصیلات کے مطابق وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی قیادت سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ اسمبلی کو 10 اگست سے قبل تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سندھ اسمبلی کی تحلیل سے متعلق اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
صوبائی اسمبلی کا الوداعی سیشن اگست کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ وزیراعلٰی مراد علی شاہ اسمبلی تحلیل کیلئے سمری گورنر سندھ کو ارسال کریں گے،صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران حکومت کیلئے مشارت ہو گی۔ یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کی مدت 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے۔ دوسری جانب حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر اتفاق ہو گیا جس کے تحت آئندہ ماہ 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکہ،8 افراد زخمی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد کسی بھی ایڈونچر سے پرہیز کیا جائے، اگر ایڈونچر ہوگا تو یقیناً اس کا ردعمل بھی ہوگا، اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہ امید ہےعدلیہ بھی ان غلطیوں سے سیکھے گی، پاکستان کو تباہی کے گڑھے سے نکالا ہے جس کو چیئرمین پی ٹی آئی پھینک گئے تھے، ملک کو کسی قسم کی محاذ آرائی کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔
اسی طرح وزیراعظم کے مشیراور مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ غیرسیاسی شخصیت کو نگران وزیراعظم لگانے کی مخالفت کریں گے،نگران وزیراعظم ہو یا وزیراعلیٰ یہ سیاسی شخصیات ہونی چاہئیں،یہ راستے دوسروں کیلئے نہیں کھولنے چاہئیں،سیاسی عہدوں کو سیاست دان ہی چلا سکتے ہیں۔