ملک میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق 1444 ہجری اپنے اختتامی لمحات میں داخل ہو گیا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق ہجری 1445 کے چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہو چکی، تاہم ملک میں آج کہیں چاند نظر نہیں آیا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں طلب کیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مولانا سیدمحمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
سندھ اسمبلی کو 10 اگست سے قبل تحلیل کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کراچی اورپشاورمیں منعقد کیے گئے۔