شاہینوں کے سامنے سری لنکن بیٹرزکھیلنا بھول گئے۔ آخری ٹیسیٹ میچ میں لنکا کی ایک نہ چلی، پوری ٹیم صرف 166 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے سپنرابراراحمد نے 4 اور فاسٹ باؤلرنسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز، کپتان دیموتھ کرونارتنے اوردنیش چندیمل کو آؤٹ کیا، ابرار احمد نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو پویلین لوٹایا۔
لنکن اوپنر نشان مدوشکا اورپربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔
سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہےجس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے وقت قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔