بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ عالیہ بھٹ کے ہاں کچھ عرصہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، عالیہ بھٹ نے بیٹی کا نام راحا رکھا،وہ ان دنوں راحا کے مستقل کے بارے میں کافی فکر مند ہیں۔
اسی حوالے سے اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی راحا کے مستقبل کے لیے اپنی فیملی کو وقت دینے کے لیے شوبز سے وقفہ لے سکتی ہیں۔
بالی ووڈ میں اقربا پروری کے الزامات کچھ نئے نہیں۔ کپورفیملی، بچن فیملی، بھٹ فیملی اور بھی چند خاندان فلم انڈسٹری میں اپنی اجارہ داری قائم رکھے ہوئے ہیں۔ اس پرکنگا رناوت نے بھی کافی آوازاُٹھائی تھی۔
اداکارہمعروف فلم سازمہیش بھٹ اور ماضی کی مقبول اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی اور کپورخاندان کی چہیتی بہو بھی ہیں اور امید کی جا رہی تھی عالیہ اپنی بیٹی کو بھی اپنی طرح کامیاب اداکارہ کے طورپردیکھنا چاہیں گی۔
تاہم اس کےبرعکس میکے اور سسرال دونوں جانب سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کے باوجودعالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے مستقبل کے لیے الگ ہی خواب دیکھا ہے۔
راحا اپنے والدین عالیہ اوررنبیرکپورکی زندگی میں راحت وسکون بن کرنومبر2022 میں دنیا میں وارد ہوئی اورابھی محض چند ماہ ہی کی ہیں لیکن عالیہ نے بیٹی کےمستقبل سے متعلق ابھی سے خواب دیکھنا شروع کردیے۔