شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بری خبرسامنے آئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں1 روپے 52 پیسے فی یونٹ سر چارج لگائے جانے کا امکان ہے۔
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بلوں پراضافی سرچارج ایک سال کیلئے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کیلئے اضافی سرچارج لگانے کی درخواست دائرکردی۔
نیپرا اتھارٹی اضافی سرچارج کی مد میں درخواست پر15 اگست کو سماعت کرےگی۔ اضافی سر چارج سے کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا سماعت کے بعد منظوری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔