190ملین پاؤنڈاسکینڈل نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج نیب آفس میلوڈی دوبارہ طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح ساڑھے11بجے نیب پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ اعظم خان کے بطور گواہ بیان قلمبند کرانے کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی کی پہلی پیشی ہوگی۔
نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کو پانچ مقدمات میں آج طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین،تحریک انصاف کو تھانہ ترنول میں درج دومقدمات ،تھانہ کراچی کمپنی میں دو اور تھانہ کوہسار میں درج ایک مقدمہ میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں اور مقدمہ سے متعلق شواہد بھی فراہم کریں۔