اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گذ شتہ 24 گھنٹے میں 6 اموات اور 244 کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار836 ہوگئیں۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 39ہزا387کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 244 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.61 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کوروناکے 731 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کوروناسے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 017 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 886 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار696 اور بلوچستان میں 33 ہزار532 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 128 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار608 کیسز سامنے آچکے ہیں۔