کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں کوویڈ اومیکرون کے مثبت شرح کےاعداد و شمار جاری کردیئے گئے کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح18.43 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 12.69فیصد جبکہ میرپورخاص میں مثبت کیسزکی شرح 17.51فیصد ریکارڈ ہوئی۔
اس کےعلاوہ ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ریکارڈجبکہ گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 20.93فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 24فیصد، اسلام آباد میں مثبت کیسزکی شرح 10.86فیصدریکارڈجبکہ راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 9.68فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔