ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ مارچ میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا یوکرین کے دورے روانگی سے قبل صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر مارچ کے وسط میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور اسرائیل دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
خیال رہےاسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے چند روز قبل ہی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا، وہ یو اے ای کا سرکاری دورہ کرنے والے پہلے صیہونی صدر ہیں۔