بوگوٹا: شمال مشرقی کولمبیا میں اسکول بس ایک پہاڑ سے نیچے گرنے سے چھ بچے ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
گورنر موریسیو ایگیولر نے ٹویٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سان اینڈریس روڈ پر اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس میں 6 نابالغ بچے ہلاک اور 15 سے زیادہ زخمی ہیں۔
میئر ہوزے روز نے حادثے کی مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ طلباء ایک دیہی اسکول سے نکلے تھے اور سان اینڈریس کے ٹاؤن سینٹر واپس جا رہے تھے جب بس کو حادثہ پیش آیا۔
کولمبیا کے میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والی تصاویر میں بس کو ایک جنگلاتی علاقے میں دکھایا گیا ہے جس کی چھت الگ ہے اور کئی سیٹیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹریفک حادثات کولمبیا میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
2021 میں 50 ملین کی آبادی والے ملک میں 7 ہزار 200 اموات ٹریفک حادثہ میں ہوئی تھی۔