پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر شان ٹیٹ بھی نسیم شاہ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں شان ٹیٹ نے کہا کہ رفتار کے ساتھ سوئنگ دنیا کے ہر بلے باز کو پریشان کر سکتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ غیر معمولی صلاحیت کے حامل بولر ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلےجارہے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام کے بعد ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں گرین نے کہا کہ نسیم شاہ نے سارا دن واقعی اچھی باؤلنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ گیند کو کافی حد تک دونوں طریقوں سے ریورس کرنے کے لئے حاصل کر رہا تھا، بدقسمتی سے جب میں وہاں تھوڑی دیر سے بیٹنگ کر رہا تھا تو صرف توجہ کی کمی تھی۔
لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ نسیم شاہ اچھی بولنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔