ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کی معلمہ کو تین طالبات نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق انجم آباد کے علاقے میں واقع مدرسے جامعہ اسلامیہ فلاح البنات مدرسے کے دروازے پر اسی مدرسے کی معلمہ کو تین طالبات نے چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
مقتولہ تدریس کے لیے صبح ساڑھے 7 بجے مدرسے پہنچی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔
وقت پر فیصلہ کرلیتے تو ق لیگ ہمارے ساتھ ہوتی، آصف زرداری کا نواز شریف سے شکوہ
پولیس نے مقتولہ کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے واقعے کی وجہ ذاتی رنجش کو قرار دیا ہے۔