لکی مروت میں پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
مارے گئے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور آرمی چیک پوسٹس پرحملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے فقیرانوں کلی میں دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی آئی خان میں تین طالبات نے مدرسے کی معلمہ کو قتل کردیا
آرپی او بنوں اشفاق احمد کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ہلاک دہشتگردوں میں یاسین لڑم، آفتاب ، فضل عرف ارمانی اور عاجزشیری خیل شامل ہیں۔
دہشتگردٹارگٹ کلنگ ، پولیس اور آرمی چیک پوسٹس پر حملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے۔