پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 728 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 382 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونےکی فی تولہ قیمت 850 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 728 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 382 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہے۔