اسلام آباد: نئے مہینے (اکتوبر 2021) کے پہلے کے پہلے ہی دن چوتھی چیز بھی مہنگی ہوگئی۔ پٹرول، لکویفائڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور سونے کے بعد لکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این کی قیمت 2.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این کی نئی قیمت 15.35 ڈالر جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.09ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ ستمبر کے مہینے کیلئے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ساڑھے آٹھ روپے، ایل پی جی کی قیمت 29 روپے اور سونے کی قیمت 600 روپے بڑھی ہے۔