لاہور: مہنگائی کی ستائی عوام پر ایک اور گیس بم گرنے کو تیارہے جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ مانگ لیا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ مانگ لیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں تین گنا تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
لاہور میں اوگرا کی عوامی سماعت کے دوران سوئی نادرن گیس نے گیس کی قیمتوں میں آئندہ مالی سال کے لئے 920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا۔
اس اقدام سے قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ ہو جائے گا جبکہ سابقہ نقصانات کے اذالے کے لئے مجموعی طور پر پندرہ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا گیا ہے۔
ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے سوچ سمجھ کر اضافہ مانگا ہے۔
چیئرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کے معاہدوں اور خریداری کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔