ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1900 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان ، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فی تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 225000 کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 192901 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔nike air jordan black nike air max for sale nike air maxes 95 adidas women sneakers nike air max 270 women’s sale adidas yeezy shoes cheap wigs we the best jordan 5 nfl fantasy adidas yeezy boost nike air max 270 mens sale nike air max plus black nfl fan shop sex toys for couples jordan shoes for sale