اسلام آباد : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد ریونیو اور ایکسپورٹ بندرگاہوں کی مرہون منت ہے ، کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کے پی ٹی کی اراضی کو کوڑیوں کے بہاؤ لیز پر نہیں دینے دیں گے ،کےپی ٹی کا 2010 سے مالی آڈٹ نہیں ہوا ، اس پر 900 سے زائد مقدمات درج ہیں ، یہی حال پورٹ قاسم میں بھی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کےپی ٹی اور پورٹ قاسم سے بہتر پی این ایس سی ہے ، پورٹ قاسم تاکے پی ٹی نئی بس سروس شروع کریں گے۔ کے یو ، این ای ڈی، ڈاؤ اور ایس ایم سی یونیورسٹی کو ہائیبرڈ بسوں کاتحفہ دیں گے۔
علی زیدی نے ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے پل بنانے کا بھی اعلان کیا ، کہا کہ پل سے ہیوی ٹریفک کا خاتمہ ہوگا، پورٹ قاسم پر 5 نئی برتیں اور 3 ٹرمینل بھی بنائیں گے۔ اب کے پی ٹی ، پورٹ قاسم اور پی این ایس سی اب حکومت سے پیسہ نہیں لے گی۔