اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ۔ کرلیا ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کو مکمل کرکے نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ اتھارٹی بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔
سماعت کے دوران چیئمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا سوئی سدرن سے گیس معاہدے کا کیا ہوا، کیا کے الیکٹرک کوئی اضافی بجلی لوڈ شیڈنگ تو نہیں کر رہی۔
چیئرمین نیپراکے جواب میں کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ نہیں ایسا نہیں صرف ایک دن میں آدھے گھنٹے تک مسئلہ بنا ہے۔
نیپراحکام نے کہا کہ ایڈجسٹمنٹس کے بعد فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ بنے گا۔
واضح رہے کہ کے الیکڑک نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔