ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 18 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 26 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں۔
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 18 فروری تک 23 ارب 23 کروڑ ڈالرز رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 28.93 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 16.80 ارب ڈالرز رہے۔
کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ کے ذخائر 2.51 کروڑ ڈالرز اضافے سے 6.41 ارب ڈالرز رہے۔