کراچی: کارروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 41پیسے کی کمی ریکار ڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 170روپے 25پیسے پر ٹریڈ کررہاہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 173روپے کی ریکارڈ سطح سے نیچے آگیا ہے۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد کردی ہے۔