ڈپٹی کنوینر کراچی سندھ تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا کہ جب تک نوٹیفکیشن نہیں آتا کاروبار رات 10 بجے تک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنوینر کراچی سندھ تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کراچی حیدرآباد کے کاروباری مراکز کے حوالے سے نوٹیفکیشن پہلے بھی یہی تھا کہ کاروبا رات 10 بجے تک ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ڈپٹی کنوینر کراچی سندھ تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تاجروں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : تاجروں کے لیے خوش خبری
دوسری جانب چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے دکانیں رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے ، ضلعی انتظامیہ اور سندھ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کاروبار رات 10 بجے تک کیا جاسکتا ہے ، کراچی اور حیدرآباد کے تاجر پریشان نہ ہوں۔