کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا تاہم آج انٹر بینک میں کاروبار کے احتتام میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر181.69 سے کم ہو کر 181.58 روپے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 13 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 181.80 پر فروحت ہورہی تھی۔