ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید چار پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 287 روپے 22 پیسے ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/fhOy2dNaxZ#SBPExchangeRate pic.twitter.com/XqT5UWyR96
— SBP (@StateBank_Pak) June 20, 2023
اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے سستا
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں چار روپے کی کمی دیکھی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قیمت 295 روپے سے کم ہو کر 291 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ہونے والی کمی کی خبروں نے روپے کی قیمت کو سہارا دیا جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔