چودہ ہفتوں سے مسلسل کمی کے شکار ملکی ڈالر ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوگیا۔
اعداوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس 27 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اضافہ ہو کر 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 11 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعلامیے کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کی مالیت 16 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ 14 ہفتوں کے مسلسل کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔