اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہو گا اور کراچی کے بجلی صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پیش کر دی۔
فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرنیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی، جس میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 68 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی۔
چیئرمین نیپرانے کہا کہ ریلیف پیکج کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
نیپراحکام کے مطابق فروری میں ہائیڈل سے 14 فیصد کم بجلی پیدا کی گئی اور اس کمی کو فرنس آئل اور ایل این جی پیداوار سے پورا کیا گیا لیکن عالمی سطح ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
نیپراسندھ کے رکن رفیق شیخ نے کہا کہ سابقہ ایڈجسٹمنٹ کا آڈٹ کرائیں جبکہ سی پی پی اے اور نیپرا کے اعداد و شمار میں ہر ماہ بڑا فرق آتا ہے۔