کراچی والوں کیلئے بُری خبر، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی مزید ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، ملک میں باقی صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، کراچی والوں سے اضافی وصولی مارچ کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔
نیپرا کے مطابق کراچی کے علاوہ ملک میں باقی صارفین کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، یہ وصولی بھی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جنوری کے بلز پر کی جائے گی۔