کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے، آج انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 42 پیسے کی کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر181.82 سے کم ہو کر 181.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1روپے 20 پیسے تک کم ہوئی تھی۔