ریاض : سعودی عرب میں جمعہ کے روز بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا، عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات مملکت پر بھی مرتب ہوئے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں سونے کی خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی۔ جمعہ 24ستمبر کو 24 قیراط والے سونے کی فی گرام قیمت 209.90 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹس میں 21 قیراط والے سونےکی مانگ ہمیشہ زیادہ رہتی ہے اس حوالے سے بھی 21 قیراط والے ایک گرام سونےکے نرخ 183.67 ریال ( 48.98 ڈالر) رہے۔
18 قیراط والا ایک گرام سونا 157.43 ریال جبکہ 14 قیراط کے ایک گرام سونےکے نرخ 122.44 ریال رہے۔ مملکت میں سونےکی مارکیٹ میں ایک اونس سونےکی قیمت 6532.50 ریال (1742 ڈالر) رہی جبکہ ایک سونےکا پونڈ 1469.33 ریال کے حساب سے فروخت ہوا۔