ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار ایک سو پندرہ درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونا دوسو گیارہ درہم اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی کنزیومر پرائس کے اعداد و شمار آنے سے پہلے ہی ایشیا اور یورپ میں سونے کے ریٹ سترہ سو ساٹھ ڈالر سے بڑھ کر سترہ سو پچہتر ڈالر تک پہنچ گئے۔
متحدہ عرب امارات میں10گرام سونےکا نرخ 2115درہم ہوگئی ریکارڈ کیا گیا جبکہ 1 گرام سونا211درہم ہے۔
مارکیٹس ریٹ دو فیصد تیزی کے ساتھ سترہ سو چھیانوے ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
افراط زر بڑھنے کے خدشات کے باعث ڈالر کی قدر اور ٹریژری میں کمی آئی۔ آج سونے کے ریٹ سترہ سو پیچہتر ڈالر سے اٹھارہ سو پانچ ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔