ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونےکی قیمت 2137 درہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی سونے کی منڈی میں 10گرام سونے کی قیمت اکیس سو تینتیس درہم اور ایک گرام سونا 213 درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔
ایشیائی مارکیٹس میں گزشتہ روز فی اونس سونےکے ریٹس اٹھارہ سو ڈالر پر مستحکم رہے۔
نیویارک میں سونےکے ریٹ اٹھارہ سو دس ڈالر کے قریب پہنچ گئے جبکہ تجارتی حجم معمول کے مطابق تھا۔ ٹریڈرز موسم کے بجائے کرسمس کی شام منانے کیلئے زیادہ فکر مند ہیں۔
فی اونس سونےکے ریٹ آج اٹھارہ سو پانچ ڈالر سے اٹھارہ سو پندرہ ڈالر رہنے کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں سونےکی قیمتیں منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔