ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10گرام سونے کی قیمت 2195 درہم ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امارات میں 1 گرام سونے کا نرخ 219 درہم ہوگیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمتی دو ہزار ایک سو پچیانوے ہوگئی ہے۔
ریٹ چارٹ کے مطابق انویسٹرز کی نظر انیس سو ڈالر پر ہے۔ آج صبح ایشیائی مارکیٹس میں سونے کے ریٹ اٹھارہ سو اٹھاون ڈالر تک گر گئے۔
آج سونےکے ریٹ اٹھارہ سو پچاس ڈالر سے اٹھارہ سو ستر ڈالر تک رہنے کی امید ہے۔
دوسری جانب ملک میں انٹربینک میں روپیہ مضبوط دیکھا جارہا ہے۔ ڈالر ایک بار پھر گرنا شروع ہوگیا۔ ڈالر ایک روپے تیرہ پیسے سستا ہوکر ایک سو چوہتر روپے ساٹھ پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر گرنے کی وجہ مشیر خزانہ شوکت ترین کا آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملنے کا بیان ہے۔