پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار میں بدترین مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی سے 47 ہزار 123 پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 11.30 ارب روپے مالیت کے 33.59 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 50 ارب روپے کمی ہوگئی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔