سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈالر کی اڑان تھم گئی ہے اور اس کی قدر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر91 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالرکی کمی کے بعد ڈالر 182 روپے02 پیسے پربند ہوا ہے, جب کہ اوپن میں آج ڈالر1.50روپے سستا ہوکر 183.50 روپے کا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران ڈالرکی قدر میں 6 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
پچھلے ہفتے ڈالرہر گزرتے دن تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا، منگل کو ڈالر185 روپے 23 پیسے، بدھ کو 186 روپے 12 پیسے اور جمعرات کو 188 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔