ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 176روپے 98 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 21 پیسے کم ہوکر 176 روپے 77 پیسے پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی ہے۔
ڈالرکی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2022 میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سمیت مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔