ہفتے کے چوتھے کاروباری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 178روپے 24 پیسے تھی تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 73 پیسے کم ہوکر 177 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔