اسلام آباد : اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا گیا۔
شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کے بعد 7.25فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کا اجلا س ہوا جس میں شرح سود سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
اس سے قبل شرح سود7فیصد ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، ماہرین میں سے 50فیصد کا خیال تھا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود7فیصد ہی برقرار رکھ سکتا ہے۔
دوسری جانب 50فیصد ماہرین کا خیال تھا کہ شرح سودمیں اضافہ ممکن ہے جس کی بڑی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔