حکومت کی جانب سے نئے بجٹ 2022-23 کی تیاریاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف محکموں، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے مطلوبہ بجٹ کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
جاری اخراجات کے لیے 12 سے 14 مئی تک درخواستیں مانگ لی گئی ہیں۔
جن اداروں سے درخواستیں مانگی گئی ہیں ان میں وزیراعظم آفس، قومی اسمبلی، سینیٹ، سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی، وزارت داخلہ، ریلویز، وزارت خارجہ شامل ہیں۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، نجکاری کمیشن، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، کابینہ ڈویژن، سی پیک اتھارٹی، وزارت دفاع، ایچ ای سی سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
پاور ڈویژن، پیٹرولیم، ایف بی آر، اقتصادی امور، فوڈ سیکیورٹی کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن، نیب سے بھی کرنٹ بجٹ کے مطالبات کی فہرست طلب کرلی گئی۔