ہفتے کے دوسرے کاروباری روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
گزشتہ کاروباری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 176روپے 20 پیسے تھی تاہم آج انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا دیکھا جارہا ہے، ڈالر کی قدر 48 پیسے کم ہوکر 175 روپے 72 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 74 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں کی مالیت میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
سینیٹ میں پیش کی گئی اندرونی و بیرونی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرضے 16.4 ٹریلین تھےجبکہ اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئے۔
اس کے علاوہ بیرونی قرض میں بھی ساڑھے 6 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب روپے تھا جبکہ اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا تھا۔