اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر 03 پیسے کی معمولی کمی سے 178 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 178 روپے 15 پیسے تھی ۔
ڈالر کی بڑھتی قیمت ملک میں مہنگائی کا بھی سبب بن رہی ہے، سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے سے زائد تک اضافہ ہوا ہے۔