انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج بھی 181.73 روپے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 48 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 181 روپے 73 پیسےکا تھا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا، فروری میں ملکی درآمدات پانچ ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31کروڑ ڈالر تھیں۔
معاشی ماہرین نے بتایا کہ دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر اب تک 2 روپے 87 پیسے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے اور یہ عالمی مارکیٹ میں درآمدی اجناس کی قیمت میں اضافے کا بھی اثرات ہیں۔