کراچی : سندھ کابینہ نےگندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کر دی ، رواں برس قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں 200 روپے زائد رکھی گئی ۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ زیر غور آیا ، کابینہ ارکان کی جانب سے کھاد سمیت دیگر زرعی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قیمت دو سو روپے بڑھا کر 2200 روپے فی من مقرر کر دی گئی ۔
کابینہ ارکان نے کہا کہ کسانوں کے فائدہ پہنچانے سے امید ہے کہ ہمارے کسان گندم کی زیادہ پیداوار کریں گے ۔