ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کوئی رد و بدل نہیں ہوا جبکہ روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 100 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 26 ہزار 115 روپے برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کم ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1745 ڈالر ہوگئی ہے۔
ملک میں ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر6 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔
آج انٹربینک میں ڈالرایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر220 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے جبکہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر50 پیسے مہنگا ہو کر 230 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر12 روپے مہنگا ہوا ہے۔