عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ نارتھ سی کروڈ تیل کی قیمت میں 1.6 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی خام تیل کی قیمت 70 سینٹ کمی آئی ہے جبکہ امريکی خام تيل کی قيمت ميں بھی 80 سينٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل 81.51 ڈالرز کا ہوگیا ہے جبکہ برطانوی خام تیل 82.17 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ امریکی خام تیل 80 سینت کی کی کے بعد 80.79 فی بیرل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل نئی قیمت 79.90 ڈالرز ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی، تاہم 6 نومبر کو حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کیلئے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے۔