سائنسدانوں نے ایک کیڑےکی جسامت کا اڑن روبوٹ بنایا ہے جو کسی تار کے بغیر وائرلیس کی لہروں کو بطور توانائی استعمال کرتے ہوئے پرواز کرتا ہے۔
ٹویوٹا سینٹرل لیبارٹری کے ماہرین کاروبوٹ باقاعدہ کسی کیڑے کی مانند اپنے پر ہلاتا ہے۔ اسے اپنی جسامت کے لحاط سے توانائی حاصل کرنے والا سب سے باکفایت روبوٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔
اگرچہ اس سے قبل بہت سے چھوٹے اڑن روبوٹ اور حشرات بنائے جاتے رہیں ہیں لیکن اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہےکہ اس میں بیٹری اور تار سے باندھنے کی جھنجھٹ ختم ہوچکی ہے۔ یہ ریڈیو کی عام موجوں کو برقی قوت میں بدلتا ہے اورروبوٹ مزے سے اڑتا رہتا ہے۔ اس طرح بہت سے باریک اڑن کیڑا کی راہ کھلے گی جو مکمل طور پر خودمختار بھی ہوں گے۔
اس کے پر پھڑپھڑانے کا عمل بھی بہت مؤثر ہے جس کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کردہ ایکچوایٹئرز لگائے گئے ہیں۔ ان سے پیدا ہونے والی حرارت فوری طور پرروبوٹ کو ناکارہ بناسکتی ہے جسے سرد رکھنے کے لیے خاص مٹیریئل استعمال کیا گیا ہے۔
روبوٹ کا سب سے اہم پہلو اس کا سرکٹ ہے جو ایک گرام سے بھی کم وزنی ہے لیکن کچھ فاصلے تک ریڈیائی امواج سے ایک واٹ تک بجلی کھینچ لیتا ہے۔ اس پورے روبوٹ کا وزن 1.8 گرام ہے ۔