پشاور: تعلیمی بورڈ نے دسویں اوربارہویں کلاسز کے نتائج کا اعلان کردیا ، نتائج میں دسویں کلاس کے 3 طلبا نے ٹاپ کیا، ٹاپ کرنے والے بچوں کو 50 ہزار روپے اور شیلڈ انعام میں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں کلاسز کے نتائج کا اعلان کردیا ، جس میں دسویں کلاس کے 3 طلبا کے 1100 میں سے 1098 نمبرز آئے ، ریمشاعمران ، صاحب زادہ اعزازحلیم ، عمر کفایت نے دسویں کلاس میں ٹاپ کیا۔
ریمشاعمران پشاورماڈل گرلزہائی اسکول ، صاحب زادہ اعزازحلیم پشاورماڈل بوائز اسکول چارسدہ اور عمر کفایت نیواسلامک پبلک ہائی اسکول چارسدہ کےطالب علم ہیں۔
ٹاپ کرنے والے بچوں کو50ہزارروپے اور شیلڈ انعام میں دی گئی ، اس موقع پر وزیرتعلیم شہرام خان نے کہا کہ امتحان لینےکا فیصلہ درست تھا، بچے خوش ہے ہمیں امتحانات لینےپرتنقید کانشانہ بنایاگیا۔
شہرام خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے طالبعلموں کو پاس کیا گیا تھا۔