پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سجل علی نے سفید اور کالے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں،سجل علی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔