معروف بھارتی اداکارہ پوجا ہیگدے نے سلمان خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ساتھی اداکارہ پوجا ہیگدے کی ڈیٹنگ کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم اب اداکارہ کا اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ پوجا ہیگدے نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں اپنے متعلق خبریں پڑھتی رہتی ہوں اور اب اس پر میں سوائے اس بات کے کیا کہہ سکتی ہوں کہ میں سنگل ہوں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ مجھے اپنے کیریئر کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا پڑ رہا ہے میں اب ایک جگہ بیٹھ کر ان افواہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ‘۔
اداکارہ پوجا ہیگدے نے کہا کہ ’ سلمان سر اپنے انٹرویوز کی طرح سچے آدمی ہیں اور آپ ان کو سیٹ پر ایک طرح ہی پائیں گے، ان کے ساتھ کام کرنا بڑا تجربہ ہے ‘۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار عید الفطر کے موقع پر فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔